مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بالا دستی قائم کرنے کے لئے امریکی ملٹری کو " اسپیس فورس" خلائی فورس کوتشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد پینٹاگون آرمڈ فورسزکی چھٹی شاخ خلائی فورس قائم کرے گی جس سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی۔ امریکی صدرنے کہا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اورچاند پرامریکی جھنڈا گاڑنا یا قدم کا نشان لگانا کافی نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلائی فورس زمین کے باہرامریکی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بالا دستی قائم کرنے کے لئے امریکی ملٹری کو " اسپیس فورس" خلائی فورس کوتشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1881525
آپ کا تبصرہ